پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں ایران سے آئے 121زائرین کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ، رپورٹ منفی آنے پر گھروں میں جانے کی اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیرصحت تیمور جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تفتان سے آئے 121 افراد کی
سکریننگ مکمل کرلی گئی ہے ، تمام کی رپورٹ منفی آئی ہے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے
، زائرین کل اپنے گھر جا سکیں گے۔تیمور جھگڑا نے بتایا کہ ان زائرین کو پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا ۔صوبائی وزیر صحت کی جانب سے ایک لسٹ بھی شیئر کی گئی جس کے مطابق 4 زائرین کا تعلق اسلام آباد، 2 کا راولپنڈی ،5 کا ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ دیگر کا تعلق کوہاٹ ، بنوں، مردان ،صوابی ،ہری پور، ایبٹ آباد سوات، گجرات ، رولپنڈی، جھنگ ، گوجرانولہ ،منڈی بہاوالدین اورچارسدہ سمیت دیگر شہروں سے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں