لاہور (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے آج راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے توسیع کے منصوبے کاافتتاح کر دیاہے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب بھی کیا تاہم اس دوران ان کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں کیونکہ انہوں نے ماسک نہیں پہن رکھا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے
شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے اور کہاجارہاہے کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں ۔ کورونا کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج راولپنڈی میں ہسپتال کے افتتاح کے دوران کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور ماسک بھی نہ پہنا ۔عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گاڑی سے اترتے ہیں تو آگے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پاک فوج کے افسران کے ہمراہ ان کا ستقبال کرنے کیلئے موجود ہوتے ہیں ۔ عمران خان مسرت کا اظہار کرتے ہوئے روٹین کے مطابق پاک فوج کے افسر سے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھاتے ہیں تو وہ افسر وزیراعظم عمران خان کی صحت کا خیال کرتے ہوئے پروٹوکول کو مد نظر رکھتے ہوئے رک جاتا ہے جس پر عمران خان مسکراتے ہیں اور احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہاتھ واپس کھینچ لیتے ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلا تو اندازہ تھا کہ پاکستان بھی آئے گا، 15 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے بڑھنا ہے، کس تیزی سے بڑھنا ہے یہ نہیں پتہ تاہم ساری جگہوں سے ڈیٹا آرہا ہے اور ایک ہفتے بعد اس کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں