اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے سعودی عرب بھی میدان میں آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، اس امدادی سامان میں سیفٹی کٹس، تشخیصی کٹس ،سرجیکل ماسک اور دیگر اشیا شامل
ہیں۔ امدادی سامان میں 1500 سیفٹی کٹس، 350 تشخیصی کٹس اور 500 سرجیکل ماسک کے باکس، 500 سینٹی ٹائزر، سرجیکل گلوز کے 550 باکس اور دیگر سامان شامل ہے۔سامان سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے حوالے کیا، سامان انٹرنیشنل اسلامک ریلئف آرگنائزیشن کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔مشکل کے وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کے تعاون اور امداد کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔اس سے قبل چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان بھیج چکی ہے۔خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا، بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے، تاہم مزید بندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں