اسلام آباد(پی این آئی) کورونا وائر س کی ساخت کا پتہ لگا لیا ہے، ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔ معروف پاکستانی سائنسدان عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے عمل میں اس کی ساخت کا اندازہ لگا لیا ہے جس سے ہمیںویکسین بنانے میں بہت مدد ملے گی ۔ بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا
کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کورونا وائر س کی ویکسین تیار کرے گی ، مزید بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔اس سے قبل ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔لیکن اب ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ انہوں نے کورونا وائرس کی ساخت کا اندازہ لگا لیا ہے جس کے بعد اب انہیں ویکسین بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائر س نے پاکستان میں تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اب تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 26 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور فوج طلب کر لی گئی ہے تاکہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے، کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں