پاکستانیوں نے کورونا کو پچھاڑ ڈالا۔۔۔ ایک ہی دن میں کتنے سو پاکستانی صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ؟ بڑی خوشخبری آگئی

سکھر (پی این آئی) سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں میں کورونا کے 101 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 151 مریضوں میں سے 101 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ

میڈیکل پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا ،دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 مارچ کو تفتان بارڈر سے 300 افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا ان میں سے151 کے مثبت اور 151 کے منفی ٹیسٹ آئے۔گذشتہ روز سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 32 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا، زائرین کو ہائی ایس میں ان کے شہروں کو روانہ کیا گیا،سکھر قرنطینہ سینٹر میں مقیم زائرین میں سے مزید 32 زائرین کو ان کے ٹیسٹ منفی آنے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے نارمل قرار دیئے جانے کے بعد قرنطینہ انتظامیہ نے ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ،روانہ کیے گئے زائرین جن کا تعلق ڈگری، کراچی، میرپور خاص، حیدرآباد اور نواب شاہ سے ہے کو ہائی ایس میں سوار کراکر پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی میں ان کے شہروں کی طرف روانہ کردیا گیاہے اپنے شہروں کی طرف روانگی کے موقع پر زائرین کے چہرے کھلے ہوئے تھے۔علاوہ ازیں میئر سکھر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے، اطلاعات کے مطابق ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کورونا وائرس کے معاملات دیکھنے اور سکھر لیبر کالونی میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد کراچی میں آغا خان لیبارٹری سے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا ، سول ہسپتال سکھر کے ایم ایس تسلیم خمیسانی نے بتایا ہے کہ میئر سکھر نے احتیاطی طور پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے، انکی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close