کراچی (پی این آئی ) کراچی میں جمعہ کے دن 12 سے 3 بجے کے درمیان مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی نماز کو محدود کرنے کیلئے علماء کے ساتھ مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ
حکومت کی علماء کے ساتھ نماز جمعہ کے حوالے سے مشاورت میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ، لاک ڈاؤن کافیصلہ کسی بھی قسم کی بدنظمی سے بچنے کیلئے کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے جمعہ کو کئی افراد کی جانب سے نماز ادا کرنے کیلئے زبردستی مسجد میں گھس گئے تھے۔ تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور مساجد کو بند رکھا جائے گا۔ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی تھی لیکن لوگوں کی جانب سے اس کی بہت زیادہ خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔یہی وجہ ہے کہ اب حکومت کی جانب سے کراچی میں جمعہ کے دن 12 سے 3 بجے کے درمیان مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی نماز کو محدود کرنے کیلئے علماء کے ساتھ مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابھی تک پاکستا ن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 26 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے تا کہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں