وزیراعظم نے خطاب کا وقت پانچ مرتبہ کیوں تبدیل کیا اور خطاب سے پہلے کن تین شخصیات سے رابطہ کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں جو کہنا چاہتے تھے وہ کہہ نہیں سکے۔تفصیلات کے مطابق سینیئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جو خطاب کیا اس کا وقت پانچ مرتبہ تبدیل ہوا۔ان کا خطاب ایڈیٹ ہوا

وہ جو کہنا چاہتے تھے وہ نہیں کہہ سکے۔وزیراعظم نے اپنے ایک لندن کے دوست اور تین دوستوں سے مشورہ کیا اور جو وہ خطاب کرنا چاہتے تھے اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد بھی نہ کرسکے۔وزیراعظم نے پچھلے آٹھ دنوں میں چار تقریریں کی لیکن انہوں نے جو خطاب کرنا تھا وہ نہیں کر سکے، دوستوں سے مشورے کرنے کے باوجود خطاب کے وقت کو پانچ پر تبدیل کیا گیا، دو بجے سے تاخیر ہوتے ہوتے ان کا خطاب رات نو بجے کے بعد ہوا کیونکہ کچھ لوگ ان کو روکتے رہے کہ یہ کام نہ کریں اس سے نقصانات ہوں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال، چیلنجز اور مسائل کی نشاندہی کی ہے، ترقی یافتہ ممالک بھی موجودہ صورتحال میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹ کی شکل میں سپلائی چین جو کٹی ہے اگر وہ بحال نہ ہوئی تو بحران پیدا ہو گا، حکومت مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں ہے، امید ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ان کے تعاون سے حکومت قوم کو لاک ڈائون کے منفی اثرات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے رضاکار فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جن کی مدد سے ملک میں غریب خاندانوں تک راشن اور امداد پہنچائے جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close