سراج الحق کا عالمی رہنماؤں کے نام خط ، اہم مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےعالمی رہنماؤں کے نام خط لکھتے ہوئے ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ جان کر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے اسی نعرے کی بنیاد پر پارٹی قائم کی تھی۔تفصیلات کے مطابق امیر

جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی راہنماؤں کے نام لکھے گئے خط میں دعوت دی ہے کہ اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے لیے وقف کردیے جائیں اور ہر طرح کے استحصال کا خاتمہ کردیا جائے ۔انہوں نےاپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا وباءکی شکل میں حالیہ آفت انسانوں کو اپنے خالق کو پہچاننے اور اس کی جانب لوٹنے پر متوجہ کر رہی ہے.امیر جماعت اسلامی نے اپنے خط میں امید ظاہر کی ہے کہ سخت آزمائش کی یہ گھڑیاں دنیا کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے راہ نجات دکھانے کا ذریعہ بنیں گی ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close