کورونا وائرس کیخلاف جنگ، پاک فوج سب پر بازی لے گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ باقی سٹاف اپنے عہدے کے مطابق تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرینگے۔ پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپیشل پےاسکیل 11سے14 تک کے ملازمین 3 دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 1 سے7 تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 8 سے10 تک کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔این سی اے اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کورونا فنڈ میں تنخواہ عطیہ کریں گے۔ اسی طرح سائنسدانوں، انجینئرز ودیگر ملازمین نے اپنی تنخواہوں کا کچھ حصہ عطیہ کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close