اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ یکم اپریل سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 96 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت107 روپے 25 پیسے برقرار رہے گی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی
جائیں گی۔ یکم اپریل سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 96 روپے 58 پیسے برقرار رہے گی۔یکم اپریل سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت107 روپے 25 پیسے رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 77 روپے 45 پیسے برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 62 روپے51 پیسے برقرار رہے گی۔ مزید برآں پٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت نے ایل این جی کی درآمد بھی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ، حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق رواں ماہ ایل این جی کے 5 کی بجائے 3 جہاز آئیں گے، صورتحال معمول پرآنے پر معاہدے کے مطابق ایل این جی منگوائیں گے، طلب کم ہونے سے پاور سیکٹر نے بھی ایل این جی ڈیمانڈ کم کر دی۔حکام نے بتایاکہ مقامی صنعت کی ایل این جی کھپت 490 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت پہلے ہی 45 فیصد تک کم ہو چکی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ حکومت یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کرے، شرح سود کو 11سے کم کرکے 9 فیصد اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنا چاہیے، تاکہ موجودہ بحران میں معیشت کو سنبھالا دیا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں