کورونا وائرس کے سینکڑوں مریضوں کی جانیں بچ گئیں، حکومت نے سو سال پرانا طریقہ علاج کی منظوری دیدی

کراچی (پی این آئی ) سندھ حکومت نے کورونا کے علاج کیلئے پیسوا امیونائزیشن کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو پیسوا میونائزیشن کی اجازت دےدی گئی ہے۔ اس حوالے سے طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ منظوری کے بعد حکومت

کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سو سال قبل جب ویکسئین نہیں تھی تو یہی طریقہ استعمال کیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پلازمہ اکٹھا کرنے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں اگر یہ طریقہ کامیاب ہو گیا تو تشویشناک حالت کے مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعویٰ کیا تھا کہ جو شخص کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گا، اس کی مدد سے باقی مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحت مند ہونےو الے شخص کے خون کے پلازما کو اگر کسی مریض کے دیا جائے تو اس کے جسم میں اس کے مثبت اثرات پیدا ہوں گے جس کے بعد اس کی قوت مدافعت بہتر ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا ممکن ہے اور اس کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے، اس لئے ہمارے لئے اس کا علاج کرنا مشکل نہیں ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی جبکہ چین، امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے جلد ویکسین بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،لیکن ویکسین تیار کرنے کی حتمی تاریخ کا باقائدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close