بارشیں رکنے والی نہیں،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد،بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا ، پنجاب ،اسلام آباد، بلوچستان اور بالائی سندھ کے اضلاع

میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا۔بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخواہ: ڈی آئی خان 52 ، بنوں 28 ، پتن 24 ، دیر (لوئر 22 ، بالائی 18) ، پاراچنار 20 ، کالام 15 ، میرخانی ، چترال 12 تحت بائی 13 ، پشاور (سٹی 11 ، ا ئیر پورٹ 02) ، مالم جبہ 09 ، بالاکوٹ 07 ، بلوچستان: بارکھان 28 ، ژوب 26 ، کوئٹہ (ایس ایم 16 ، پی بی او 06) ، سبی 10 ، قلات 09 ، پنجگور 03 ، تربت ، نوکنڈی 01 ، پنجاب: بھکر 26 ، اٹک 18 ، لیہ 15 ، مری 16 ، اسلام آباد (ا ئیر پورٹ 08،سید پور، زیڈ پی ، گولڑہ 06 ، بوکرا 05) راولپنڈی (چکلالہ 06 ، شمس آباد 05) ، جہلم ، چکوال ، جوہرآباد 04 ، گجرات 03 ، نور پور تھل ، ڈی جی خان 02 ، سیالکوٹ (ا ئیر پورٹ 02 ، سٹی 01) ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ا ئیر پورٹ12 ، سٹی 07) ، گڑھی دوپٹہ11 ، کوٹلی 08 ، راولاکوٹ 04 ، سندھ: جیکب آباد 01۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل اور بدھ کےدوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔منگل اور بدھ کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران اسلام آباد ، خطئہ پوٹھوار، دیر، کوہستان،شانگلہ، بونیر،سوات،چترال،مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان۔۔بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کابھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close