لاہور (پی این آئی ) کورونا وائرس کے مہنگے ٹیسٹوں سے جان چھوٹ گئی ، پنجاب یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے لیبارٹری قائم کردی ہے۔ عوام ایک ٹیسٹ 800 روپے میں کرا سکیں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پنجاب یونیورسٹی بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ مریضوں کو اب سستے داموں
ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی کی بنائی گئی کٹس میں کرونا کے ایک ٹیسٹ کی لاگت 800 روپے سے بھی کم ہوگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے بلڈ سیمپلز کا مفت ٹیسٹ کیا ٓجائے گا جبکہ عام عوام 800 روپے میں ٹیسٹ کرا سکے گی، تاہم ابھی یہ سہولت عام عوام کیلئے نہیں کھولی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کٹس کی صلاحیت 100 ٹیسٹ روزانہ ہے۔اسے بڑھا کر 500تک لے جانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ سی ای ایم ڈی نے دن رات ایک کرکے کٹس تیار کی ہیں۔کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں سستے ٹیسٹ کی سہولت کسی نعمت سے کم نہ ہو گی، جبکہ نجی لیبارٹریزمیں ایک ٹیسٹ کی قیمت 8 ہزار روپے تک لی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں اپنی تباہی مچانے کے بعد مہلک کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔اسی دوران پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین کا ماڈل تیار کر لیا ہے۔جامعہ پنجاب کے طالب علم حافظ مزمل نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین تحقیق کی ہے جس کے بعد اس کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حافظ مزمل نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار بھرتی ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں