پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی

واشنگٹن (پی این آئی ) پاکستان کورونا وائرس سے بڑے متاثرین میں شامل ہو گا ، مالی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، اقوام متحدہ نے پاکستان کو خبردار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تجارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ

میں یو این سی ٹی اے ڈی کے اجلاس میں ترقی پذیر ممالک کی مالی حالت کو بھی زیر بحث لایا گیا ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی ممالک سمیت پاکستان کورونا وائرس کے بڑے متاثرے میں شامل ہوگا اور اس کو مالی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔دنیا کے 170 ترقی پذیر ممالک کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالات پر قابو پانے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو5۔0 ٹریلین ڈالرایمرجنسی کیلئے، ہیلتھ کیلئے ایک ٹریلین جبکہ ایک ٹریلین ڈالر لوگوں کی امداد کے لئے چاہیے ہونگے، کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو اڑھائی ٹریلین ڈالر کے پیکج کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی مارکیٹ بحران کا شکار ہے جبکہ کرنسی کی قیمت بھی تیزی کے ساتھ گری ہے جس سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔2008 کے بعد ایشیائی مارکیٹ کو سب سے زیادہ بحران کا سامنا کورونا وائرس کے باعث پیش آ رہا ہے۔ رپورٹ کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ یو این سی ٹی اے ڈی کے ڈائریکٹر رچرڈ کوزول نے کہا ہے کہ افریقی ممالک سمیت پاکستان اور ارجنٹائن میں شدید مالی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پاکستان کو خبردار کرنے کے بعد حکومت پاکستان کو سخت اقدامات کرنے ہونگے تاکہ آنے والے ممکنہ خراب حالات سے نمٹا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close