کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ باقی 34اضلاع میں ابھی ٹیسٹ ہی نہیں کیے گئے ہیں۔ بلوچستان صوبے میں حالات خراب ہیں، ابھی تک جتنے مریض سامنے آئے ہیں وہ صرف کوئٹہ میں ہیں، باقی صوبے میں ٹیسٹ ہی
نہیں کیے جارہے۔ بلوچستان میں ابھی ہزاروں لوگ ایسے ہیں جنکا ٹیسٹ ہی نہیں کیا گیا اور حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایران اور افغانستان سے 90 ہزارافراد کے بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 مارچ تک کوئٹہ ایئرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ایئرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131، تفتان بارڈر سے 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ دوسری جانب چمن بارڈر قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27، ژوب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کا خوف ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔ ایسے میں حکومت کو ایران سے زائرین لانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومتی ارکان کی جانب سے بھی تسلیم کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ایران سے آنے والے زائرین کی وجہ سے پھیلا ہے، لیکن اس سب کے بعد بھی زائرین کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب رہنما مسلم لیگ ن جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ باقی 34اضلاع میں ابھی ٹیسٹ ہی نہیں کیے گئے ہیں۔تاہم حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد ایران اور افغانستان سے داخل ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حالا ت کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں