افسوسناک خبر،میر جاوید الرحمان انتقال کرگئے عدالت کی جانب سے اجازت دیے جانے کے باوجود میر شکیل الرحمان بھائی سے نہ مل سکے

کراچی (پی این آئی) جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے بھائی اور جنگ گروپ کے نیوز پبلیشر میر جاوید الرحمان انتقال کرگئے ہیں۔ میر جاوید کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیرِعلاج تھے جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔ سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں میر

جاوید الرحمان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔میر شکیل الرحمان عدالت کی جانب سے اجازت دیے جانے کے باوجود بھائی سے ملاقات نہ کرسکے اور میر جاوید ملاقات سے قبل ہی وفات پاگئے۔ روز میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے ان کے پھیپھڑوں میں کینسر کا مرض تشخیص کیا ہے۔ میر شکیل الرحمان ایک یوم کیلئے اپنے بھائی کی عیادت کے لیے کراچی جا سکتے ہیں لیکن اس دوران وہ بدستور نیب کی حراست میں ہی رہیں گے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے کا نہ دینے کا اختیار عدالت کو حاصل ہے اس لیے ملزم یا لواحقین اس حوالے سے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔تاہم اب میر جاویدالرحمان انتقال کرگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں