اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران اسلام آباد ، خطئہ پوٹھوار، دیر، کوہستان،شانگلہ، بونیر،سوات،چترال،مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار
بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ ، ژوب، پشین، ہرانی، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور، زیارت، قلات، مستونگ، موسیٰ خیل اور بارکھان جبکہ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازیخان، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، لودھراں، لیہ ، مظفرگڑھ اور وہاڑی میں بارش کاامکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں