اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 119 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعدمریضوں کی مجموعی تعداد 1690 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں پیر کے روز کورونا
وائرس کی وجہ سے 4 افراد نے زندگی سے ہاتھ دھوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 53 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز پنجاب میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 618 ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 535، خیبر پختونخوا میں 195، بلوچستان میں 152 ، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 6 مریض ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں