لاہور (پی این آئی) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے پرانے ساتھی کرکٹر کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا – اپنے کالم میں سہیل وڑائچ نے لکھا کہ ’’یہ دونوں ایک ہی ٹیم میں تھے، یہ بھی شہرت کی انتہا پر
تھا اور وہ بھی بہت چاہا جاتا تھا، یہ کرکٹ میں رنز کے پہاڑ بنا دیتا تھا اور وہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکےلائن لگا دیتا تھا۔یہ اتنا محنتی تھا کہ ڈٹ جاتا تو اکیلے ہی ٹیم کو جتوا دیتا اور وہ اتنا زور آور تھا کہ اپنی آئی پر آ جاتا تو مخالف ٹیم کے بڑ ے بڑے بلے بازوں کیلئے اسے کھیلنا مشکل ہو جاتا۔ اس کے چھکے نے بھارت کیخلاف ایسی کامیابی دلائی کہ تاریخ کا حصہ بن گیا، جبکہ اسکے یارکرز نے ورلڈ کپ میں جیتنے کی راہ ہموار کردی۔دونوں بےمثال کھلاڑی تھے کوئی بھی کرگس نہ تھا، دونوں ہی اقبال کے شاہین نکلے، دونوں اب بھی اپنے اپنے سفر پر رواں ہیں، ایک درویش بن گیا اور گلیوں کا روڑ کوڑہ بن کے فقیروں کی خدمت کرتا ہے، یہ جاوید میانداد ہے اور وہ دوسرا ملک کا وزیراعظم بن چکا۔عمران خان اور میانداد دونوں کی کہانی ایک جیسی تھی، مگر دونوں کی زندگیوں نے مختلف اور متضاد موڑ لے لیے ہیں‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جاوید میانداد اور عمران خان کی دوستی اور تعلق اب بھی قائم ہے۔ عام تاثر تو یہ ہے کہ شاید کرکٹ کھیلنے کے زمانے میں ان کے درمیان کوئی تنائو یا کشمکش تھی، میانداد اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم دونوں مل کر ٹیم کی حکمتِ عملی طے کرتے تھے۔ میانداد سیاست میں نہیں آئے لیکن عمران کو کئی بار مشورے دیے، ان سے مسلسل ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔ میانداد نے بتایا کہ دھرنے کے دوران عمران خان کو قاتلانہ حملے میں مارنے کی سازش تیار کی گئی تھی، میں نے جاکر عمران خان کو متنبہ کر دیا اور یوں وہ اس حملے سے بچ گئے‘‘۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں