وہ صوبہ جو کورونا کیخلاف جنگ تیزی سے جیتنے لگا، مریضوں کی بڑی تعداد کو صحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 23مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 41ہوگئی ہے جنہیں صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ محمکہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں آج مزید 23کورونا مریض صحتیاب

ہوگئے ہیں جبکہ 2مریض جان کی بازی ہارگئے۔ترجمان وزیر صحت کے مطابق کراچی میں آج کرونا کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 52 اور 66 سال تھیں۔دونوں میں کرونا وائرس کی تصدیق تین روز قبل ہوئی تھی۔66 سال کا شخص ڈائیلیسز پر تھا جبکہ دوسرے مریض کو سانس کا مسئلہ تھا۔ سندھ میں کورونا سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے بھی کورونا کے ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔63 سالہ شہری بیس روز قبل برطانیہ سے واپس آئے تھے۔جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔گذشتہ روزنیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1526 ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 481، پنجاب میں 558, بلوچستان میں 138 کورونا وائرس کے کیسزسامنے آئے ،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 116 ہے ،خیبرپختونخواہ میں 188 اور اسلام آباد میں 43 اور ا?زاد کمشیر میں دو کیسز ہو گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ 28 مریض صحت یاب ہوگئے، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہوگئی۔تاہم آج کورونا وائرس کے 54 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں کورونا سے ایک اور شخص ہو گیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 539 تک جا پہنچی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں