رات گئے پاکستان لرز اٹھا، زلزلےکے شدید جھٹکے،عوام گھروں سے باہر نکل آئی

لاہور (پی این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے خیبرپختوںخواہ، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، شدت 5.3 جبکہ مرکز کوہ ہندوکش تھا، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سےباہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق

ملک کے مختلف علاقوں میں پیر کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے خیبرپختوںخواہ، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 محسوس ہوئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ملک میں خاص کر خیبرپختونخواہ کے علاقوں گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں