بارشیں ہی بارشیں۔۔برسات کا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیا ت کی اہم پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیگر اضلاع میں موسم خشک/جزوی ابر آلود رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کےاضلاع میں

ہلکی بارش ہوئی ۔بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: پاراچنار 08،بنوں 02،بلوچستان:کوئٹہ01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی01اڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل اور بدھ کےدوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔منگل اور بدھ کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران اسلام آباد ، خطئہ پوٹھوار، دیر، کوہستان،شانگلہ، بونیر،سوات،چترال،مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان۔۔بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کابھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں