اسلام آباد (پی این آئی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کے29 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، مقامی لوگوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے، کل 1625 کیسز میں 857 ایران سے آنے والے زائرین اور 247 دیگر ممالک سے آئے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 کورونا کیسز سامنے آئے، ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ روزسے کم ہیں۔اسی طرح 5 اموات ہوئیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1625ہوگئی ہے۔ ابھی تک 21اموات ہوچکی ہیں۔ ہسپتالوں میں 783 میں سے 773 افراد کی حالت بہترہے جلد صحت یابی متوقع ہے۔آنے والے دنوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ہسپتالوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ اولین ترجیح میڈیکل ٹیموں کے لیے سامان کی فراہمی ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو5 ہفتوں کیلئے سامان دے دیا گیا ہے۔ سرگودھا کی لیبارٹریزکی ایوی لیوایشن جاری ہے، وہاں بھی ٹیسٹنگ شروع ہوجائے گی۔ سندھ حکومت کو20 ہزار، پنجاب کو5 ہزارٹیسٹنگ کٹس دی گئیں ہیں۔ پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ اگلے تین دن میں 4 سے5 فلائٹس چین جائیں گی ۔ بیجنگ سے آنے والے سامان میں 100واک تھرو تھرمل اسکین ہیں۔انہوں نے کہا کہ6 اپریل سے پہلے پہلے ایک لاکھ تک حفاظتی کٹس پہنچ جائیں گی۔ 1200 سے 1500 کے درمیان وینٹی لیٹرز ہمارے پاس موجود ہوں گے۔ مشیر معید یوسف نے بتایا کہ پروازوں کی بحالی سے متعلق غور ہو رہا ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ بات درست نہیں کہ4 اپریل کے بعد تمام ایئرپورٹس پر پروازیں بحال ہوجائیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں