اسلام آباد (پی این آئی) کورونا سے نکلتے ہی کئی اہم شخصیات کے عہدوں کا فیصلہ ہو گا ،سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد صورت حال بہتر ہوتے ہیں کئی اہم شخصیات کے عہدوں کو خطرات لاحق ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب کا کا کہنا ہے کہ صورت حال
بہتر ہوتے ہی دو صوبوں کی اہم شخصیات اور مرکز میں بیٹھے دو اہم لوگ جن میں سے ایک وزیراعظم عمران خان کے مشیر ہیں، کو کافی خطرات لاحق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاور کوریڈور میں اچھے کی رپورٹ نہیں ہے۔وہ حلقے بھی حکومت کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو سے چار ہفتوں بعد جب صورت حال بہتر ہوگی تو تو کافی تبدیلیاں نظر آئیں گے۔جس میں ایکشن نظر آئین گے اور ان کے ری ایکشن بھی سامنے آئیں گے ،حکومتی ایوانوں میں بھی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ ایران سے زائرین کو پاکستان لائے۔اس حوالے سے درخواست بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔تاہم سلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور زلفی بخاری کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کے مطابق عدالت نے تفتان سے آئے ہوئے پاکستانی زائرین کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے کہا کہ 23 مارچ کو آرٹیکل 245 لگ چکا ہے لہٰذا عدالت کے پاس آرٹیکل 199 لگانے کا اختیار نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے لاگو ہونے کے بعد عدالت کے پاس آرٹیکل 199 کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار نہیں اور یہ وقت الزامات کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں