وزیراعظم اور وزیر صحت کو شرم آنی چاہیے،کورونا کا ٹیسٹ کرواکے عدالت میں حاضر ہوں ورنہ جیل بھجوا دوں گا، اسلام آباد ہائیکورٹ شدید برہم، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی بحالی کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر پی ایم ڈی سی کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔پیر کے روز توہین

عدالت کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری صحت کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ‘حکومت عدالت کی توہین کر رہی ہے، وزیروں اور اعلی حکام کو جیل بھیج دوں گا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ‘ایمرجنسی میں وفاقی حکومت جو کام کر رہی ہے وہ تباہ کن ہے، جو کچھ عدالتی فیصلے کے ساتھ کیا جارہا ہے اس پر وزیراعظم اور وزیر صحت کو شرم آنی چاہیے۔جسٹس محسن اکٹر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا پی ایم ڈی سی ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے؟ جس پر پی ایم ڈی سی ملازمین کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں ادا کی جارہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے، یہ رویہ زیب نہیں دیتا، تین تاریخیں دے چکا ہوں آپ انٹرا کورٹ میں فیصلہ معطل کروا لیتے۔عدالت نے فوری طور پر پی ایم ڈی سی کا دفتر کھولنے اور رپورٹ دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وزارت صحت کو نئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈیسک بھی بند کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کہا پی ایم ڈی سی کو ہی اختیار ہے کہ وہ نئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کی درخواستیں وصول کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close