پاکستان میں کورونا وائرس چین سے مختلف قرار۔۔۔وائرس کی شدت میں بھی کمی، کتنے دن میں پاکستان سے مہلک وائرس کا خاتمہ ہو جائیگا؟نامور سائنسدان نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی )پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1670 ہو گئی ہے جبکہ یہ ” جراثیمی دشمن “ اب تک 20قیمتی جانیں نگل چکا ہے تاہم اس وائرس سے اب تک 28افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں لیکن اب پاکستانی سائنسدان اور سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمان نے خوشخبری سنا

دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی ” ارشد وحید چوہدری “ نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیاجس میں انہوں نے پہلے عوام کوبتایا کہ ” کورونا وائرس کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، الحمد و اللہ پاکستانیوں کیلئے اہم خوشخبری ہے جس کی تفصیل تھوڑی دیر میں جاری کی جائے گی ۔“کچھ دیر کے بعد ارشد وحید چوہدری نے ایک اور ٹویٹ کیا اور پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ ”ڈاکٹر عطا الرحمان نے مجھے بتایا کہ کورونا پر کراچی یونیورسٹی کے جمیل الرحمان سنٹر فار جینومکس ریسرچ میں تحقیق سے یہ بڑی پیش رفت سامنے آئی کہ پاکستان میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے کروموسومز چین میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہیں، ان کی شدت زیادہ نہیں ہے۔“یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام بین الاقوامی فلائٹس بند کر دی ہیں جبکہ ملک میں چلنے والی ٹرینیں بھی معطل کر دی گئیں ہیں اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن سی صورتحال ہے ۔ حکومت کی جانب سے عوام سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور مسلسل بتایا جارہاہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینٹائزر کا استعمال کریں جبکہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں