عثمان بزدار کی چھٹی ، وزیراعظم عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ نے راضی کر لیا، وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نیا نام بھی سامنے آگیا

لاہو ر (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس آنے سے پہلے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے پر تیار ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی ہارون رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کورونا کے معاملے پر کچھ غلطیاں ہوئیں۔جہانگیر ترین کو اب عمران خان

سے زیادہ دلچسپی نہیں رہی، جہانگیرترین اب ق لیگ کی طرف مائل ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پرویز الہی کے گرد جمع تھے کہ آپ وزیراعلی پنجاب بن جائیں،آپ کوشش کریں تو اسٹیبشلمنٹ آپ کو بنا وزیراعلیٰ بنا دے گی۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ کہ عمران خان عثمان بزدار کو ہٹانے پر مائل ہوگئے تھے لیکن اب کورونا کے پھیلنے پر یہ سارا قصہ ختم ہوگیا۔اقتدار کے بھوکے سب لوگوں نے راولپنڈی کا رخ کرنا تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس پر بھی عثمان بزدار پر تنقید کی جا رہی ہے۔کورونا وائرس سے سندھ میں پہلے پھیلنا شروع کیا لیکن اب پنجاب میں کورونا کے زیادہ کیس ہو گئے ہیں، ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث عوام خوف میں مبتلا ہے۔پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1600ہو گئی ہے۔۔ سندھ کے بعد یہ وائرس پنجاب کے 10 کروڑ افراد کی آباد پر مشتمل صوبہ پنجاب میں قدم جمانے لگا ہے۔جس کے بعد لاہور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف کی یاد ستانے لگی ہے۔ 2011 ء میں جبکہ خطرناک مچھر ڈینگی پاکستان میں داخل ہو ا، تو پنجاب میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ تھا۔سابق وزیر پنجاب شہبا زشریف نے بہترین حکمت علمی اپنائی اور بیو رو کریسی کو متحرک کیا، ایک ہی دن میں تین سے زائد بار اجلاس بھی طلب کیا اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ حکمت عملی کے اثرات کو بھی زیحث لایا گیا ۔ جس کے بعد ڈینگی کو مات دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ہر گھر میں سپرے کرایا ، اور ڈینگی سے جاری جنگ کیلئے بڑا بجٹ مختص کیا۔، تاہم ایک بار پھر سے پنجاب سمیت پاکستان بھر میں ایک خطرناک وائر س سے انٹری ماری ہے مگر موجودہ حکومت کی کوئی عملی حکمت عملی نظر نہیں آتی جس کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہیں اور پنجاب کے شہریوں کو سابق وزیر شہباز شریف کی یاد ستانےلگی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close