کورونا کا وار جاری،ایک اور ڈاکٹر کورونا میں مبتلا,ہسپتال سیل ،تمام ڈاکٹرز قرنطینہ منتقل

اسلام آباد (پی این آئی) )اسلام آباد دکی دوسرے بڑے طبی سہولت کے مرکز میں ایک اور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد وفاقی دارلحکومت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کلینک ہسپتال میں شوگر کے ماہر ڈاکٹر نے اپنا کمرہ دو دن قبل اس ڈاکٹر

کے ساتھ شیئر کیا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، دونوں ڈاکٹروں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے ہاسٹل کو سیل کر دیا گیاہے جبکہ وہاں رہنے والے تمام ڈاکٹروں کو قرنطینہ کر دیا گیاہے ۔انتظامیہ کی جانب سے یہ پتا لگانے کی کوشش کی جاری ہے کہ آیا کہ ڈاکٹر کو کورونا وائرس کے جراثیم ساتھی ڈاکٹر سے لگے ہیں یا پھر انہیں کسی مریض سے منتقل ہوا ہے کیونکہ وہ شوگر کے مریضوں کا علاج جاری رکھے ہوئے تھے ۔تاہم اب انہیں ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close