لاہور (پی این آئی )کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز سرحد پر کھڑے ہیں اور شہریوں کی جان بچانے کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مصروف عمل ہیں ، ڈاکٹرز کی جانبازی اور خدمات پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں اور خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق
مریم نوازشریف نے انسانیت کی جان بچانے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شکریہ کا پیغام جاری کیاہے ۔ مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے سے بڑی قربانی آج تک انسانیت نے نہیں دیکھی ، آپ ہم سب میں سے بہتر ہیں ، خود پر فخر کیجیے ،سفید رنگ کی زرہ میں ملبوس ہمارے ہیروز کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شکریہ اد ا کرتے ہیں،ہمارے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف انسانیت کے سب سے بڑے رہنما ہیں ۔“کورونا وائرس،دنیا بھرمیں فاصلہ رکھنے پر زور لیکن سماجی دوری کا دراصل کیا فائدہ ہے؟ برطانوی نشریاتی ادارے نے واضح کردیایاد رہے کہ پاکستان میں کوروونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625ہو گئی ہے جبکہ اب تک 20 افراد جان کی بازی ہا ر گئے ہیں ، 11 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس سے اب تک 28 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں