کراچی (اپی این آٓئی) ملک میں انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اتوار کو بھی جاری رہا اور انٹرا سٹی بسوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد رہی جبکہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی حکومت نے گڈز
ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔ٹرک پر ترپال ڈال کر مسافروں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی مسافر ٹرک میں سوار ہیں۔ملک کے مختلف شہروں سے سیکڑوں افراد کو اسی طرح کوئٹہ پہنچایا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ان سے ہزاروں روپے بھی اینٹھے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں کراچی سے ٹرک کے ذریعے مہمند آنے والے 54 افراد کو گرفتار کیا گیا۔تمام افراد کو نزدیکی قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا۔ ۔لاہور سے غیر قانونی طور پر مسافروں سے بھرا ٹرک تھانہ بیڑ کی حدود سوہا کے قریب پکڑا گیا، ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے ٹرک کو پلاسٹک سے مکمل طور پر سیل کر رکھا تھا۔ ٹرک میں موجود افراد کی تعداد 41 تھی جن میں مردوں کی تعداد 13، عورتوں کی 18 اور بچوں کی 10 تھی۔ ٹرک لاہور سے 41 افراد کو لیکر لساں جا رہا تھا۔ تھانہ بیڑکی حدود سوہا کے قریب مقامی افراد کو ٹرک پر شبہ ہوا جس کی اطلاع فوری طور پر تھانہ بیڑ کو دی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لیکر ٹرک ڈرائیور کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں