نومولود بچی میں کورونا وائرس کی تشخیص رپورٹ مثبت آنے پر بچی آئیسولیشن وارڈ میں منتقل

گجرات (پی این آئی) گجرات میں6ماہ کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں چھ ماہ کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ گجرات کہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چھ ماہ کی بچی والد کے ساتھ دو ہفتے قبل سپین سے پاکستان آئی تھی ، والد کا کورونا

ٹیسٹ مثبت آنے پر بچی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، رپورٹ مثبت آنے پر بچی کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی آئیسو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب بچی کے بھائی اوروالدہ میں کورونا وائرس رپورٹ منفی آئی ہے۔ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ دنیا میں اس وائرس کے باعث کسی بھی شاہی شخصیت کے انتقال کا پہلا واقعہ سامنےآیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ اسپین کی 86 سالہ شہزادی ماریہ ٹریسا کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ ماریہ ٹریسا کا کرونا ٹیسٹ کچھ روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ زیر علاج تھیں، تاہم اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ماریہ ٹریسا کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں اپنی تباہی کا سلسلہ شرو ع کیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک ملک بھر میں 1600 افراد اس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے پھیلتے ہوئے کورونا وائر س کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا اور فوج کو طلب کر لیا گیا تھا تا کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے کیونکہ اس کا یہی حل ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے نہ ملیں۔ چونکہ مریضوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے ، اس لئے اب پاکستان حکومت نےبھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھی چین اور امریکہ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر تے ہوئے صحت مند افراد کے پلازمہ سے متاثرہ افراد کا علاج کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close