کورونا وائرس کے باعث 500 قیدیوں کو کیمپ جیل سے کہاں منتقل کیا جانے لگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور(پی این آئی) کورونا کے خطرات کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل سے منتقل کیا جانے لگا، 500 سے زائد قیدیوں کو حافظ آباد جیل منتقل کردیا گیا، خالی بیرکس میں قرنطینہ سنٹر اور سو بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل سے دوسری جیلوں میں منتقل کیا

جانے کا عمل شروع کر دیا گیا، کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں، قیدیوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لیے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر5 سو سے زائد قیدی رات گئے حافظ آباد جیل منتقل کیے گئے ہیں، خالی ہونیوالی بیرکس میں کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کے ساتھ رہنے والے 490 سے زائد قیدیوں کو قرنطنیہ میں رکھا جائے گا جبکہ دیگر بیرکس میں 100 بیڈز کا عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بیمار اور بزرگ قیدیوں کو دیگرجیلوں میں بھی منتقل کیا جائے گا تا کہ قیدیوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے، قیدیوں کی منتقلی ڈبلیو ایچ او کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close