پاکستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی): پاکستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک بار پھر کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہزاروں کشمیری نوجوان، سول سوسائٹی کے ارکان، صحافی اور کشمیری رہنما بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ

بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں غیرقانونی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سینئر حریت قیادت گھروں یا مختلف جیلوں میں نظربند ہے، حریت رہنما یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور دیگر جعلی الزامات کے باعث بھارتی جیلوں میں بند ہیں۔ترجمان کے مطابق 5 اگست 2019 کی بھارتی غیر قانونی کارروائیوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے مصائب میں مزید اضافہ کررہی ہے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے متعدد تصدیق شدہ کیس اور دو اموات ہوئیں لہٰذا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھارت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے پابندیوں کو ختم کرے اور مقبوضہ وادی میں طبی اور دیگر ضروری سامان تک رسائی کی اجازت دے۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت فوری طور پر جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل پابندیوں پر تشویش ہے اور پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بھارتی بربریت کے خلاف کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے کورونا وائرس کے حوالے سے سارک سربراہ ویڈیو کانفرنس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close