کونسا کام کرنے سے لوگ بھوکے نہیں رہیں گے؟ عالم دین مولانا طارق جمیل نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اگر لوگ زکوٰۃ نکالیں تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ لوگ اگر زکوٰۃ نکالیں تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا، کوروناسےمتعلق موجودہ صورتحال میں احتیاط برتنےکی ضرورت ہے،

لوگ اگر زکوۃ نکالیں تو پورے پنجاب میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا، مالدار افراد غریبوں کے گھر جاکر راشن پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ حاکم کاایک غلط فیصلہ ملک کوتباہ کرسکتا ہےایک صحیح قدم ملک کوبچا سکتا ہے، ہم سیاسی لحاظ سے بھی گروہ بن چکے اور مذہبی لحاظ سے بھی گروہوں میں بٹ چکے ہیں،مشکل صورت حال ہے حکومت کوچاہیے اپوزیشن کوساتھ ملائے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ایک پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ہمیشہ سچ بولیں ،رشوت نہ دیں،ملاوٹ نہ کریں،وعدہ خلافی نہ کریں،ظلم نہ کروانصاف کرو۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں