پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت پر میزائل حملے کی شدید مذمت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے سلطنت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اقدام خاص طورپر اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کونشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباسے برسرپیکار ہے۔نجی ٹی وی کے

مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدام خاص طورپر اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کونشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباسے برسرپیکار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم سعودی دفاعی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت اس حملے کو روکا اور قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلطنت کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close