پاکستان کا وہ پسماندہ ترین ضلع جو کورونا وائرس کیخلاف لڑائی میں سب سے آگے نکل گیا

جھنگ (پی این آئی) اردو ادیبوں کی کتابوں کامطالعہ کیا جائے تو لگتا ہے کہ جھنگ پاکستان کے پسماندہ ترین اضلاع میں سے ایک ہے، قدرت اللہ شہاب نے بھی ڈپٹی کمشنر کی ڈائری لکھی تو جھنگ کی تصویر انتہائی پسماندہ نظر آئی لیکن اب کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں جھنگ سب پر بازی لے گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر

جھنگ کی ہدایت پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جہاں دیگر کام کیے جارہے ہیں وہیں سبزی منڈی میں بھی واک تھرو راہداری بنا کر اس میں سینیٹائزر لگادیے گئے ہیں۔ سبزی منڈی میں بنائی گئی راہداری میں سے جب لوگ گزرتے ہیں تو خود کار طریقے سے ان کے اوپر سینیٹائزر کا چھڑکاؤ ہوتا ہے۔سبزی منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واک تھرو راہداری کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں داخل ہونے والا ہر آدمی جراثیم سے پاک ہو کر اندر آئے تاکہ کورونا کی وبا کے آگے بند باندھا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں