وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےصوبے بھر میں انسداد وبائی آرڈنینس کا نفاذ کر دیا

لاہور (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد وبائی آرڈنینس کا نفاذ صوبے بھر میں کر دیاہے جس ا اعلان انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ، آرڈیننس کی خلاف ورزی کی صورت میں سزا اور جرمانے کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا

گیاہے کہ ” وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ” پنجاب انفیکشیس ڈیزیز آرڈیننس “ کا اجراءکر دیا گیاہے ، یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں وقت پر مشکل فیصلے لینا ہوں گے ، اگر ہم نے بحیثیت قوم اپنی اپنی ذمہ داری ادا کیا تو انشاءاللہ یہ مشکل وقت گزر جائے گا ۔آرڈیننس کے چیدہ نکات،کسی وباق کے پھیلاؤ کی صورت میں(تمام غیر سرکاری ڈاکٹرز اور پروائیوٹ ہسپتالوں کو وبائی امراض کے مریضوں ک سنبھالنے اور ان کا علاج کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے ۔)حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لاگو کر سکتی ہے)لوگوں پر اپنے بچوں کو سکولز یا اجتماعات میں بھیجنے کی پابندی ہو گی،(جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو سنبھالنے ، تدفین اور منتقلی سے متعلق پابندیاں لگانے کا اختیارہو گا(کسی بھی بیمار یا بیماری پھیلانے والے شخص کی مخصوص جگہوں پر منتقلی اور وہاں رکھنے جانے کا اختیار ہو گا،(عوام الناس کی کیس قت کسی بھی جگہ سکریننگ کا اختیار ہو گا،(ہر شخص کی اپنی اپنی صلاحیت میں ذمہ داری ہے کہ وہ سکی بھی بیمار کو جانتا ہو تو سر ٹیفائیڈ میڈیکل آفیسر کو اطلاع دے،عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سزائیں اور جرمانے،(کسی ایک شق کی خلاف ورزی پر دو ماہ قید ، پچاس ہزار جرمانہ ہو گا،(ایک سے زائد کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا سکتا ہے ،(کسی ادارے کی جانب سے خلاف ورزی پر پہلی دفعہ دو لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے(ایک سے زائد مرتبہ خلاف ورزی پر تین لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا ۔قرنطینہ سینٹر یا علاج کی جگہ سے فرار ہونے کی صورت میں،(پہلی دفعہ فرار یا کوشش کی صورت میں چھ ماہ قید پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔(*دوبارہ ایسی کوش کی صورت میں 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close