دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے امریکا، اٹلی اور اسپین میں تباہ کاریاں مچادی،ہلاکتوں میں مزید اضافہ

(پی این آئی)دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امریکا، اٹلی اور اسپین میں تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں جب کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور اموات کی مجموعی تعداد 30 سے تجاوز کر چکی ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اب امریکا ہے جب کہ

اٹلی دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر آپہنچا ہے۔امریکا میں تین دنوں میں کورونا وائرس سے اموات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے جہاں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے مزید 1 لاکھ 22 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر چکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا نے امریکا کی 50 ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ امریکی ریاست نیویارک میں کورونا کے سب زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد مجموعی مریضوں کا تقریباً نصف ہے۔ریاست نیویارک کے اسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اٹلی کے بعد نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ وائرس پھیلنے والی ریاست نیویارک سمیت دیگر بڑے شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘قرنطینہ ضروری نہیں بلکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ جیسے شہروں کے رہائشی آئندہ 14 دنوں تک غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں’۔اٹلی میں 10ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ،اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں ایک دن میں 800 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔مقبول ترین سیاحتی مقام اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 92 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔اسپین میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہلاکتیں،چین سے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اس وقت یورپ اور امریکا سب سے زیادہ متاثر ہے۔اسپین میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور ہفتے کے روز اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 تک جا پہنچی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 235 ہے۔ووہان میں دو ماہ سے بند سب وے اور ریلوے اسٹیشنز کھول دیے گئے،چینی سرکاری ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز چین میں کووڈ-19 کے 45 نئے کیسز اور 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔چین میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 81 ہزار 439 ہو گئی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 300 ہے۔چین کے شہر ووہان میں اب معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ووہان میں پچھلے 10 دنوں میں کورونا وائرس کا صرف ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ہفتے کے روز ووہان میں دو ماہ سے بند سب وے اور ریلوے اسٹیشنز کو دوبارہ کھول دیا گیا جب کہ چائنہ یورپ کارگو ٹرین ووہان سے طبی سامان لے کر جرمنی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close