کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا،ہلاکتوں کی 14ہو گئیں

(پی این آئی)ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا ہے، جس کے بعد ملک میں جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔متوفی الیاس ایبٹ آباد کے اسپتال میں زیرِ علاج تھا، جو ایک ہفتے قبل ہی تبلیغ سے لوٹا تھا۔آزاد کشمیر میں مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی، وزیر

صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان 4میں سے 2 مریضوں کا تعلق بھمبر اور 2 کا تعلق میر پور سے ہے، میر پور میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے مزید 26 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1530 ہو گئی، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی پنجاب میں 558 افراد، سندھ میں481، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 28 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج سے اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ادھر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ایدھی سروس پنجاب میں روزانہ 6 سے 7 مشتبہ کورونا مریضوں کی میتیں اٹھا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وبا پھیلنے کے خدشے اور حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے ایدھی کے سرد خانے بند کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close