پاکستان میں کوروناوائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ، مریضوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی

(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1504 ہو گئی، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی پنجاب میں 557 افراد، سندھ میں469، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 111، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2

افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج سے اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد وشمار اور تفصیلات کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ پر اعداد و شمار بروقت اپ ڈیٹ نہیں کیے جا رہے۔آج میڈیا کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 1504 سے زائد بنتی ہے تاہم سر کاری ویب سائٹ پر ابھی تک تعداد 1500 سے کم بتائی جا رہی ہے۔اسی طرح ویب سائٹ کے مین پیج پر کیسز کی تعداد کچھ اور جبکہ دوسرے ویب پیج پر تعداد کچھ اور ہی نظر آتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں