معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے یوٹرن لے لیا ،عوام سے اپیل کر دی

لاہور (پی این آئی) معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیخلاف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے حامی ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے نئی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے اس مشکل وقت میں تمام اداروں کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس

کی موذی وباءنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔ ایسے میں علامہ ناصر مدنی کی ایک ویڈیو شول میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات اور کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے حامی نظر نہ آئے ۔ علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا ”کورونا وائرس کچھ بھی نہیں ہے، یہ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس پھیل گیا ہے، یہ ہو گیا ہے، ایک جگہ جمع نہ ہوں۔ اگر مسلمان موت سے ڈرتا تو ٹیپو سلتان نہ ہوتا، راحیل شریف کا بھائی شبیر شریف نہ ہوتا، میجر عزیز بھٹی نہ ہوتا، آپ لاہور میں کھڑے نہ ہوتے، جب یہاں ڈینگی آیا تو کوئی مرا؟ ڈینگی آیا تو اتنے لوگ نہیں مرے، کینسر سے کون مرا ہے؟ پولیس والے ناکوں پر کھڑے ہوتے ہیں، دھول کھاتے ہیں، آدھوں کو کینسر اور آدھوں کو ہیپاٹائٹس ہو گیا ہے، کبھی غور کیا ہے، میں یہ پیغام دیتا ہوں کہ کورونا وائرس ایسے نہیں پھیلنا، جہاں مرضی جمع ہو جائیں، لیکن ایک بات یاد رکھیں، موت شیشے کے کمرے میں بھی آ جائے گی، یہ عالمی سازش ہے کہ تمام ممالک کی سٹارک کیٹس ختم کر دیں، ہم اتنے لوگ کھڑے ہیں، ہمیں تو کچھ نہیں ہو رہا۔“اب مولانا ناصر مدنی کی ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی گزشتہ تمام باتوں سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس نے بریفنگ دی ہے جو یقینا پاکستان اور پوری انسانیت کے حق میں ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کورونا وائرس جیسی موذی وباءسے بچاؤ کی تدابیر اور پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی۔علامہ ناصر مدنی نے کہا ” میرے چاہنے والے تمام ناظرین، میرے چنوں اور میرے مکھنوں! آپ کورونا وائرس کیخلاف لڑیں، اپنی پولیس، فوج اور حکومت کا ساتھ دیں، کسی سے ہاتھ نہ ملائیں، کسی سے گلے نہ ملیں، ڈاکٹر صاحبان کا ساتھ دیں، گھروں میں بھی اکٹھے ہو کر مت بیٹھیں بلکہ الگ الگ بیٹھیں، تولیہ بھی ایک دوسرے کا استعمال نہ کریں، اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں، پاکستان میں اور پوری دنیا میں انسانیت کیلئے کام کریں، غریبوں کے گھروں میں راشن پہچائیں، مجھے لاہور پولیس نے بریف کیا اور جو بریفنگ دی گئی وہ پاکستان اور انسانیت کے حق میں ہے، یہ وقت کورونا کیخلاف لڑنے کا ہے، باہر دکانوں پر مت جائیں اور دکانیں مت کھولیں۔“

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close