کرونا وائرس کے خوف ،لاک ڈاون کے بعد شدید مالی و ذہنی پریشانی کا شکار ،کراچی میں شہری نے خود کشی کر لی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں شہری نے کرونا وائرس کے خوف سے خود کشی کر لی، سرفراز نامی شہری لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہو کر معاشی و ذہنی پریشانی کا بھی شکار تھا، معمولی کھانسی نزلہ زکام کو کرونا سمجھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث خود

کشی کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کے سرفراز نامی شہری نے کرونا وائرس کے ڈر سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز کراچی میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوگیا تھا۔ سرفراز ایک پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا اور لاک ڈاون کے بعد شدید مالی و ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔ پھر کچھ روز سے اسے کھانسی نزلہ زکام کی شکایت تھی جس کے بعد اس نے خود کو اہل خانہ سے دور کر لیا تھا۔ہسپتال سے رابطہ کرنے پر اسے بتایا گیا کہ اگر اس کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے سرکاری قرنطینہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس صورتحال میں اپنے اہل خانہ کی مالی ضروریات پورے کرنے کی پریشانی اور کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ڈر سے سرفراز نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کر لیا۔ واضح رہے کہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کیا جا چکا ہے۔سندھ میں آدھے دن سے زائد وقت کیلئے کرفیو بھی نافذ کیا جاتا ہے۔ اسی باعث غریب طبقے کی جانب سے بے روزگار ہو جانے کا شکوہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس صورتحال میں صوبائی و وفاقی حکومت سمیت فلاحی تنظیمیں غریبوں کی مالی مدد کرنے کی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت لاک ڈاون کے باعث متاثرہ غریبوں کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے کی ادائیگی کا اعلان کر چکی، جبکہ غریبوں کو مفت راشن کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close