پاکستان کی سرحدیں مزید کتنے ہفتوں کیلئے بندرہیں گی؟اعلان کر دیا گیا

(پی این آئی)پاکستان نے اپنی مشرقی و مغربی سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 14 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی نے ملکی سرحدیں 14 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ مدت آج

مکمل ہورہی تھی، تاہم رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کے اجلاس میں اس میں مزید توسیع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایران، افغانستان اور بھارت کے ساتھ سرحدیں آئندہ 14 روز (11 اپریل) تک بند رہیں گی، اس میں کرتار پور راہدری بھی شامل ہے۔معید یوسف نے مزید کہا کہ اس دوران سرحدوں پر تجارت کے ساتھ مسافروں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پورٹس پر کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، جو جاری رہیں گی، ان پر اسکریننگ کا عمل قائم رکھنے کے ساتھ مزید مضبوط کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آمد پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ کل سے 4 اپریل تک ملک سے پروازوں کے باہر جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلیے انتظامات کیے تھے، تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی آج خصوصی پرواز سے لوٹ آئیں گے، یہ آخری قافلہ ہے۔معید یوسف نے کہا کہ ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن ملک بھر میں بدستور معطل رہے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں