سکھر(پی این آئی)سکھر میں تفتان سے لائے گئے زائرین کیلئے بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں احتجاج کی وجہ سے 28 افراد میں کورونا وائرس منتقل ہوگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدنان رشیدکے مطابق ایران سے تفتان پہنچنے والے سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔جن لوگوں
میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے انہیں صحت مند افراد سے علیحدہ رکھا گیا ہے تاہم 21 مارچ کو وہاں موجود زائرین نے سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کیا تھا اور اس احتجاج میں کورونا وائرس سے متاثرہ اور غیر متاثرہ زائرین سب ایک ساتھ جمع تھے جس کی وجہ سے وائرس غیر متاثرہ افراد میں منتقل ہوگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر 28 افراد کی رپورٹس مثبت آئیں حالانکہ پہلے ان میں وائرس موجود نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے 202 افراد کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔خیال رہے کہ ایران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے اور وہاں 29 ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس کے باعث 2 ہزار 389 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ عالمی ذرائع ابلاغ میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1400 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو ایران سے زیارتوں کے بعد واپس آئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں