گورنر پنجاب نے لاکھوں غریب لوگوں کو بڑا ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ سخت تنبیہ کر دی

لاہور(پی این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تما م جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک،سینی ٹائرز،صابن اور پنجاب کے 1لاکھ غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نکل کر نہیں گھر میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ہے،اگر عوام سڑکوں پر

نکلنے سے باز نہ آئے تو سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے،خدا کیلئے اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں، اپوزیشن بھی گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔گور نرہاؤس لاہور میں لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجاز‘اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب،فارما سیوٹیکل کے خواجہ،بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم، پیف کے قاضی عظمت ،سرور فاؤنڈیشن کی وائس چیئر پرسن بیگم پروین سمیت12فلاحی تنظیموں کےنمائندوں کےہمراہ پر یس کانفر نس سےخطاب کر تے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں شامل12فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سٹاف اور قیدیوں کو بھی کورونا سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر یں گے جسکےلیےہم نےتمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے ریکارڈ جمع کر لیا ہے،آج پہلے مر حلے میں ہم لاہور کی جیلوں کے سٹاف اور قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سامان کی پہلی کھیپ آئی جی پنجاب کے حوالے کردی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کی جیلوں میں 46ہزار قیدیوں سمیت جیلوں کے سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک‘سینی ٹائزر‘صابن‘دستانے اور جراثیم کش شیمپوفراہم کیے جائیں گے او ر جیلوں میں موجود تما م سٹاف کوہر صورت کوروناسے بچاجائیگا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے تمام خاندانوں کو مفت راشن فر اہم کیا جائیگا اور پہلے مر حلے میں 1لاکھ خاندانوں کو مفت راشن فراہم کر نے کا آغاز کر رہے ہیں اور اس کیلئے ایک ایسی ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے جسکے بعد راشن لینے ہر فرد کا نام ایپ میں شامل ہو جائیگا تاکہ کوئی بھی شخص دو بار اشن نہ لے سکے۔انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کر یں گے کہ باقی فلاحی اداروں کو بھی اس ایپ میں شامل کر یں تاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی طر ح ایک ہی وقت میں دو اداروں سے راشن نہ لیں، ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر یں گی ،کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کیلئے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا ،وزیر اعظم عمران خان عوام دوست وژن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے بدقسمتی سے عوام کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات کو سنجیدہ نہیں لے رہی لیکن میں واضح کر دینا چاہتاہوں اگرحالات یہی رہے تو ہم سخت ترین اقدامات کے ذریعے عوا م کو گھروں میں راہنے پر مجبور کر یں گے۔لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے گوہر اعجازنے کہا کہ ہم غر یب خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم اور جیلوں میں قیدیوں اور سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گور نر پنجاب کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ہم یقین سے کہتے ہیں کہ پنجاب میں کورونا سے پیدا حالات سے بے روزگار ہونیوالا کوئی بھی شخص کھانے کے بغیر نہیں رہیگا ،ہم انکو گھر کی دہلیز پر راشن فراہم کر یں گے۔اخوات فاؤنڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور بزنس پینل پاکستان کے سربراہ خواجہ شیراز اکرم نے ہمیں خوشی ہے کہ ہم بھی اس نیک کام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور جس طر ح ہم سب ملکر کام کر رہے ہیں انشاء اللہ ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close