لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوروناوائرس کے سدباب کیلئے ریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والاکورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدرے مختلف ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماہرین کو
کوروناوائرس کے سدباب کیلئے جلد از جلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی ہدایت کی ہے اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام چار سٹڈی گروپ قائم،ریسرچ شروع کردی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم دیدیا ۔ اس موقع پر لاہور کے ٹیکسٹائل مالک نے رضا کارانہ طورپرپی پی ای بلامعاوضہ بنانے کی پیشکش کردی۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔ وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں، ہوم قرنطینہ کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پی جلد از جلد مرتب کیے جائیں، 200بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چین نے پنجاب کو کورونا وائر س کیلئے ہسپتال بنانے اورڈاکٹر فراہم کرنے کی پیشکش بھی کردی۔اس موقع پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم،پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت،سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اوردیگر حکام بھی موجود تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں