کورونا وائرس،اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کے چھٹے روزسڑکیں اور بازارویران،سخت انتظامات

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کے چھٹے روز سڑکیں اور بازار سنسان ہیں۔اسلام آباد کے بازاروں میں ر ونق بالکل نہیں، کھانے پینے کی دکانیں کھلی ہیں مگر گاہکوں کو فاصلے پر رکھنے کےلیے رسیاں باندھ دی گئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک آفت ہے،

احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس وبا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔شہر اقتدار کی سڑکیں ویران ہیں، بازار، تفریحی مقامات، تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں اور شہری بھی کہیں کہیں اکا دکا نظر آتے ہیں۔دارلحکومت سے ملحق شہر راولپنڈی میں چھٹے روز بھی بازار اور سڑکیں ویران رہیں، کمرشل مارکیٹ، چاندنی چوک، صدر، سکستھ روڈ، راجا بازار، چائنا مارکیٹ اور کالج روڈ سمیت تمام بڑے تجارتی مراکز بالکل ویران رہے، چھوٹی مارکیٹوں میں دکانیں بہرحال کھلی ہیں۔سڑکوں پر دیہاڑی دار مزدور کام کی تلاش میں سرگرداں دکھائی دیتے ہیں، کئی جگہوں پر کھانے کی تقسیم اور وہاں محنت کشوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔شہر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو باہر نکلنے سے روکنے کےلیے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close