ملک بھر میں لاک ڈاؤن،وزیراعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل دے دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل 31 مارچ سے سٹیزن پورٹل پر شروع ہوگی۔وزارت یوتھ افیئرز کے مطابق وزارت نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کردیا ہے، ڈیجیٹل فارم تیار ہے اور 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا، ڈیجیٹل فارم میں نام ،پتہ عمر، موبائل

نمبر، یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی۔وزارت نے بتایا کہ کوروناریلیف ٹائیگرز فورس کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی جب کہ فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی۔وزارت یوتھ افیئرز کےمطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان رجسٹریشن کراسکیں گے، کورونا ٹائیگرز فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوان رجسٹریشن کراسکیں گے جب کہ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی، ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔وزارت نے مزید بتایا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں متحرک کام کرےگی، فورس ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور خوراک پہنچائے گی جب کہ فورس کے ذریعے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گی۔ وزارت یوتھ افیئرزکے مطابق رضا کار قرنطینہ سینٹرز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کئی بار ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مخالفت کرچکے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے سے عوام کو اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہوگا۔وزیراعظم نے کورونا وائرس کے دوران عوام کے گھروں تک راشن پہنچانے کے لیے فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close