بھارت ، بنگلہ دیش اور پاکستان میں کورونا کیسز میں حیران کن کمی،بڑی وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بنگلہ دیش ،بھارت اور پاکستان میں بہت کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ بھارت ، بنگلہ دیش اور پاکستان میں بہت کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر ملیریا بہت دیرسے پایا جاتا ہے۔ ہم نے بچپن سے ہی ایسی

میڈیسن کھا رکھی ہیں جس سے ہماری قوت مدافعت بڑھ چکی ہے۔ہمارے جسم میں قدرتی ویکسئین موجود ہے۔ہر پاکستانی شہری تقریباََہر سال نزلہ زکام اور کھانسی کی دوائی کھاتا ہے۔ اس لئے ہماری قوت مدافیت بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو10 افراد اس خطرناک وبا سے جا ن کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 22 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ ان کی قوت مدافیت زیادہ ہو نا ہے۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ یہ بیماری دو ہفتوں سے زیادہ رہے گی تاہم ہمیں گھروں میں صبر کے ساتھ رہنا ہوگا ۔تاہم پی آئی اے نے بہت ہی شاندار کام کیا ۔ باہر سے آنے والوں مسافروں کو بہترین طریقے سے پاکستان لے کر آئے ، دوسری جانب دیگر ایئرلائنز نے اپنے مسافروں کو خوار کر دیا ۔ تاہم پی آئی اے عملہ بغیر حفاظتی انتظامات کے کے مسافروں کو پاکستان لے کر آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں