کراچی (پی این آئی) پورے پاکستان میں اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1373 ہو چکی ہے جبکہ 11 افراد ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔اسی دوران سندھ کے ایک پولیس انسپکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں
قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میںبات کرتے ہوئے ترجما ن کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص ڈیوٹی کے دوران کسی شخص سے متاثر ہوا ہے۔ بات کرتے ہوئے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انسپکٹرکو بخاراور نزلہ زکام ہونے پر انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا،اہلخانہ اورساتھ کام کرنےوالوں کو مانیٹرکیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سب سے پہلے آیا تھا جس کے بعد اب وہاں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو رروک سکتے ہیں۔لیکن اسی لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی کرنے والے ایک سندھ پولیس کے انسپکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کےبعد اسے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں